الیکشن کمیشن دو روز میں نگران وزیراعظم کا اعلان کرنے کا پابند ہو گا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ملک میں جاری سیاسی بحران اور قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگراں وزیر اعظم کون ہوگا اس بارے میں نیا آئینی سوال پیدا ہوگیا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق نگران وزیر اعظم کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 224اے کے تحت ہوگی۔ صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق نگران وزیر اعظم کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 224اے کے تحت ہوگی۔وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف اسمبلی تحلیل ہونے کے تین روز میں نگراں وزیراعظم کے نام ہر اتفاق کریں گے۔وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں اتفاق نہ ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی کمیٹی تشکیل دیں گے۔کمیٹی 8ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں حکومت اور اپوزیشن کے 4،4 ارکان شامل ہوں گے۔کمیٹی تین روز میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق کرنے کی پابند ہو گی۔ کمیٹی بھء اتفاق نہیں کر پاتی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد ہو جائے گاالیکشن کمیشن دو روز میں نگران وزیراعظم کا اعلان کرنے کے پابند ہوں گے۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے۔آئینی ماہرین کے ایک بڑے طبقے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات ان کے لئے آئینی طور پر مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔


