عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، شرمیلا فاروقی

کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھی کارکنان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں، آرٹیکل 6 کے تحت ان سب پر غداری کے مقدمات درج ہونا چاہیے۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ اب قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ آئین کی تکریم اور سپریمیسی کو برقرار رکھے گی۔انہوں نے اپنے اگلے بیان میں کہا کہ ‘سلیکٹڈ’ ‘مسترد’ ہونے کو برداشت نہیں کر سکے اور اس عمل میں انہوں نے پاکستان کے آئین کو بدترین ممکنہ طور پر غلط استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں