رمضان میں مہنگائی کی لہر، سبی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام
سبی (انتخاب نیوز) سبی وگردونواح مےںمہنگائی کی نئی لہر نے عام آدمی کوزندہ درگور کر دیا پھل سبزی گھی تےل سمےت ہر چےز مہنگی کردی گئی ضلعی انتظامیہ عوام کو رےلیف دےنے مےں ناکام ہوچکی ہے ۔ تفصےلات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے عشرے مےںمہنگائی کی نئی لہر نے عام آدمی کوزندہ درگور کر دیا، شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی،تاجروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے شہر یوںنے میڈےا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ہرچیز سستی ہونی چاہیے لیکن اس کے برعکس ہماری بدقسمتی ہے کہ رحمتوں، برکتوں والے مہینے میں اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھی پانچ سو روپے کلو، بیسن 2 سو روپے کلو، مرغی کا گوشت 480 روپے میں فروخت ہورہا ہے، اسی طرح رمضان میں استعمال ہونے والی اشیا سبزیاں، پھلوں کی قیمتیں بھی کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ رمضان المبارک سے 2 ماہ قبل ہی اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف فوجداری مقدمات کا اندراج کرکے رمضان المبارک میں اشیا کی قیمتوں میں کمی کی جا سکے اوراگر ایسا ممکن نہیں تو کم از کم ان کی پرانی قیمتیں برقراررکھی جائیں، مہنگائی کیوجہ سے ہر شخص پریشان ہے گھر کا بجٹ بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت مزدوری کرکے اگر پانچ سو کمائیں تو گھر جا کر معلوم ہوتا ہے کہ ہزار روپے کا خرچہ تیار ہے، غریب آدمی کے حالات تو اس سے بھی زیادہ خراب ہیں،رمضان المبارک مےں عام آدمی خوش ہونے کی بجائے پریشان دکھائی دیتا ہے، بڑے لوگ نچلے طبقے کی پروا نہیں کرتے، مہنگائی کا ان پر تو کوئی اثر نہیں ہوتا، غریب آدمی گھر اور بچوں کی ضروریات دیکھ کر ذہنی مریض بنتا جا رہاہے حکومت عوام کو ماہ رمضان مےں رےلیف کی فراہمی کے لئے مہنگائی پر کنٹرول کرے ۔


