تین اپریل کےحکومتی اقدامات پرعدالتی کمیشن بنایا جائے،خالدمقبول
اسلام آباد:ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے 3 اپریل کو کئے جانے والے اقدامات پر عدالتی کمیشن بنایا جائے۔اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتےہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی شکست سے بچنے کے لئے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی حرکت کی۔
انھوں نے بتایا کہ اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے 3 اپریل کو کئے جانے والے اقدامات پر عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ایم کیوایم رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی ثابت کرے کہ عالمی سازش ہوئی اور ایسا ہوا تو ہم اورپوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
خالدمقبول کا کہنا تھا کہ اتوار کو قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا،اس سے حکومت تو گئی لیکن جمہوریت کو ختم کرنے کی سازش کی بھی کی گئی۔
ایم کیو ایم رہنما نے تنبیہ کی کہ اگر پی ٹی آئی سڑکوں پر آئی تو باقی جماعتیں بھی سڑکوں پر آئیں گےتاہم ہم شرافت کی سیاست پر رہنا چاہتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ نے ہم سے 14 نشستیں چھینیں اور ہم نے آپ کی حکومت چھین لی تاہم اب اداروں کی ذمہ داری ہے کہ جھوٹ کے خلاف فیصلہ ہونا چاہیے۔


