اسپیکر رولنگ کیخلاف پی ایف یو جے کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسپیکر رولنگ کے خلاف پی ایف یو جے نے سپریم کورٹ مہ آئینی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہاگیاکہ اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا جائے، صدر کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں کہاگیاکہ عارف علوی غیر قانونی طور پر صدر کے عہدے پر فائز ہیں انہیں فارغ کیا جائے، صدر یا اسپیکر قومی اسمبلی کو حکم دیا جائے کہ پانچ اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے۔درخواست میں کہاگیاکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائے جائے، درخواست پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی کی طرف سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں صدر، وزیر اعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کو فریق بنایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


