ممبئی کے مدرسوں میں پاکستان کے حامی بیٹھے ہیں، ہندو رہنماءکا الزام
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نئی دہلی میں ایک مذہبی رہنما نے ہندوﺅں سے مسلمانوں کے خلاف ایک بار پھر سے ہتھیار اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ ا گر مساجد سے لاﺅڈ اسپیکر نہیں ہٹے تو مساجد کے دروازں پر ہندوﺅں کے مذہبی گیت بجائے جائیں گے،ادھر ممبئی کے ایک سخت گیر ہندو رہنما نے مودی حکومت سے پاکستانی حامیوں سے بھرے مبینہ مدارس پر چھاپہ مارنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندو مذہبی رہنماﺅں کی ہونے والی ایک پنچایت میں ہندوﺅں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا فرمان جاری کیا گیا۔تاہم پولیس نے کہاکہ نئی دہلی میں ہندوﺅں کی پنچایت میں جو کچھ بھی ہوا اس کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتار نہیں ہوئی ہے۔ ادھر رمضان کے موقع پر ممبئی میں ایک سخت گیر ہندو رہنما نے دھمکی دی کہ اگر مساجد سے لاﺅڈ اسپیکر نہیں ہٹے تو مساجد کے دروازں پر ہندوﺅں کے مذہبی گیت بجائے جائیں گے ساتھ ہی انہوں نے مودی حکومت سے پاکستانی حامیوں سے بھرے مبینہ مدارس پر چھاپہ مارنے کا مطالبہ بھی کیا ۔


