پنجاب اسمبلی اجلاس،6کی بجائے16اپریل کو ہوگا
لاہور:پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل کے بجائے 16 اپریل کو طلب کرلیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک موخر کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اجلاس 16 اپریل کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کی جانب سےکل کا اجلاس موخر کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ایک روز قبل ارکان کی جانب سے ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کے لیے وقت درکار ہے اس لیے اب اجلاس 16 اپریل کو ہوگا۔
Load/Hide Comments


