سپریم کورٹ،ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ پرازخود نوٹس کی سماعت کل تک ملتوی
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پرازخود نوٹس کی سماعت کل بروز بدھ صبح 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔متحدہ اپوزیشن کی جانب سے فاروق ایچ نائیک کیس کی پیروی کررہے ہیں، جب کہ تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان ہیں، جب کہ وکیل نعیم بخاری اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی نمائندگی کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


