فرح اور اس کے شوہر پر عائد الزام کی تحقیقات کا فیصلہ
لاہور (انتخاب نیوز) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاتون اول بشری بی بی کی قریبی سہیلی فرح اور اس کے شوہر جمیل گجر سے روابط رکھنے والے سرکاری افسران کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ان افسران کی لسٹ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان کی جانب سے کی گئی ایک پریس کانفرنس میں خاتون اول کی سہیلی کے بارے میں عائد کئے گئے کرپشن کے الزامات کے بعد تیار کی ہے۔جس سے سرکاری حلقوں میں ایک چہہ مگوئیاں پھیل گئی ہیں واضح رہے کہ عبدالعلیم خان نے خاتون اول کی سہیلی فرح اور اس کے شوہر جمیل گجر پر سرکاری افسران کی تبادلے تقرر اور پوسٹنگ کی مد میں کروڑوں روپے کمانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فرح نامی خاتون اور اس کے شوہر جمیل گجر پر خاتون اول سے تعلق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں روپے بنانے کا الزام عائد ہے۔


