عمران خان تم نے فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش کی، عامر لیاقت

کراچی (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ خان صاحب میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم لوگ غدار نہیں ہیں، آپ نے اراکین قومی اسمبلی کو غدار قرار دےدیا۔ میں تو تھا بھی نہیں ووٹنگ والے دن، میں اسپتال میں تھا، میں نے تو ووٹ دیا ہی نہیں، اور آپ نے مجھے غدار قرار دے دیا، لیکن اب میں ووٹ دوں گا، اب ان کے ساتھ ہوں جو غدار نہیں ہیں۔ تم نے جنرل باجوہ کو ہٹانے کی کوشش کی، تم نے مجھے بلا کر کہا کہ جنرل باجوہ کہ ہٹایا جائے گا، میں تمہاری طرح نہیں سب کو سچ بتاﺅں گا، تمہاری طرح نہیں ہوں جو جعلی خط لہرا لہرا کر دکھا رہا تھا، جھوٹا خط ہے وہ میں سب کو بتاﺅں گا کہ خط جعلی تھا۔ تم نے فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش کی، تم نے کوشش کی کہ ایک کور کمانڈر کو سامنے لاکر آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا دو، تمہارا باپ بھی جنرل باجوہ کو نہیں ہٹا سکتا، تم کرلو کوشش۔ وہ جو ڈینٹسٹ ایوان صدر میں بیٹھا ہوا ہے، اس کو کہو کو الٹے سیدھے احکامات جاری کرنا چھوڑ دے۔ میں یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ جس کی سیاست کو ہم برا بھلا کہتے رہے ہیں کہ سیاست کی سب سے بڑی بیماری آصف علی زرداری یہ سیاست کی بیماری نہیں سیاست کی سب سے بڑی بیداری بن کر سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں