تمپ ‘ لاپتہ نوجوان میردوست کی لاش برآمد
تمپ(نمائندہ انتخاب)تمپ کے نواحی علاقے بالیچاہ سے 9 دن پہلے گھر سے لاپتہ تیس سالہ نوجوان میردوست ولد داد محمد کی لاش بالیچاہ کے مقام پر کنویں سے برآمد ، خاندانی ذرائع کے مطابق 28 مارچ کی درمیانی رات کو میردوست اپنے گھر سے کام کیلئے نکلاتھا ہم نے اسکی لاپتہ ہونے کے بعد ہرجگہ ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر گزشتہ شام اُس کی لاش کنویں سے برآمدہوئی،لاش کے سر اور ہاتھ پر واضح نشانات بھی تھے، میردوست اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا جو محنت مزدوری کرکے اپنی والدہ کا پیٹ پالتا تھا، واقعہ کی اطلاع لیویز فورس کو بھی دی گئی۔
Load/Hide Comments


