ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت شروع
اسلام آباد:ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کے خلاف ازخودنوٹس کیس کی سماعت شروع، چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں لارجر بنچ سماعت کررہا ہے۔گزشتہ سماعت میں درخواست گزاروں کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لیے تھے، اب پی ٹی آئی کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل کا آغاز کردیا ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ اس عدالت میں ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی ،پشتون تحفظ موومنٹ ، راہ حق پارٹی نے درخواست دائر نہیں کی۔ یہ وہ جماعتیں ہیں جن کی کہیں نہ کہیں پارلیمان میں نمائندگی ہے۔میں ازخود نوٹس کی ہمیشہ حمایت کی، شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے ازخود نوٹس لیا۔
گزشتہ روز بابر اعوان نے کہا تھا کہ میں پی ٹی آئی کی طرف سے عدالت میں تین نکات پر دلائل دونگا بہتر ہوگا کہ سماعت کل تک ملتوی کی جائے۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا تھا کہ آپ دلائل کے لئے کتنا وقت لینگے جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ میری زندگی کا اہم ترین کیس ہے، قومی اہمیت کا کیس ہے عدالت کی تفصیلی معاونت کرنا چاہتا ہوں۔


