عمران خان کونسی دنیا فتح کرنے نکلے تھے جو سازش کی ضرورت پیش آگئی، نواز شریف
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم کیا کوئی ایٹم بم بنا رہے تھے جو تمھارے خلاف سازش کرنے کی ضرورت پیش آگئی؟ (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں نواز شریف کے زوم میٹنگ کا بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”تم کیا کوئی ایٹم بم بنا رہے تھے، کوئی ہائیڈروجن بم بنا رہے تھے یا دنیا فتح کرنے نکلے تھے جو کسی کو تمھارے خلاف سازش کرنے کی ضرورت پیش آ گئی تھی؟“ انہوں نے کہا کہ ”جب تم سے کسی نے کچھ مانگا ہی نہیں تو تم نے absolutely not کس کو کہا؟“
Load/Hide Comments


