مشکے فورسز کا آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں انور ہیبوانی بیٹے سمیت ہلاک،دو اہلکار جاں بحق
آواران(انتخاب نیوز)آواران کے علاقے مشکے کھندڑی میں فورسز کی کارروائی،انور ہیبوانی بیٹے سمیت ہلاک، دو اہلکار فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہو گئے، فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں انور ہیبوانی ولد یار محمد اور ارشاد ہیبوانی ولد محمد انور سکنہ کھندڑی مشکے ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک افراد آواران میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
Load/Hide Comments


