اختیارات واپس لینے پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور (انتخاب نیوز) اختیارات واپس لیے جانے پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی عدالت سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اسپیکر چوہدری پرویز الہی کی طرف سے ان کے اختیارات واپس لینے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکردوست مزاری نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکرکی غیرموجودگی میں ڈپٹی اسپیکر ہاس کا لیڈر ہوتا ہے اورڈپٹی اسپیکر نے قانونی طریقے سے اجلاس طلب کیا لیکن اسپیکرنے غیرآئینی طریقے سے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات کو ختم کردیا۔ خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لے لیے، پنجاب اسمبلی آرٹیکل 235 کے تحت ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لیے گئے، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اختیارات اسپیکر کی ہدایت پر واپس لیے جارہے ہیں، نوٹی فکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو بھجوادی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں