پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس، وزیراعظم کو اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجاویز

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں پرویز خٹک ، اسد عمر ، فواد چوہدری ، شیخ رشید احمد ، حماد اظہر ، فرخ حبیب ، شوکت ترین اور بابر اعوان نے شرکت کی ۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی عوامی رابطہ مہم سے متعلق بھی مشاورت کی گئی اور قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کو اراکین کی جانب سے اہم تجاویز بھی دی گئیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان کے تمام اضلاع میں جلسے کیے جائیں گے۔ عوام کو حکومت کے خلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔خط میں سازش کو پبلک کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔اراکین نے خط کی سیکریسی اور عدالتی حکم کی روشنی میں تجاویز دیں۔جبکہ وزیراعظم عمران خان کو سیاسی کمیٹی نے وفاق، پنجاب اور کے پی کے سے مستعفی ہونے کی تجویز دی۔سیاسی کمیٹی نے کہا کہ عوام کا دبا ہے لہذا خط کو پبلک کیا جائے اور ہمیں اس سلسلے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئیے۔جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ ہ اپوزیشن کی بیرونی سازش کا آلہ کار بننے کو بےنقاب کر چکے ہیں۔منتخب حکومت کو گرانے کے لیے بیرونی سازش کی گئی۔ عوام نے سب کچھ دیکھ لیا، سب چور ڈاکو ایک جگہ اکٹھے ہو گئے۔اپوزیشن عوام میں جانے سے گھبرا گئی ہے۔خیال رہے کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے دس بجے ہو گا جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں