تین ٹی وی چینلز نے اپنے اینکرز ارشاد بھٹی، عمران خان اور ملیحہ ہاشمی کو آف ایئر کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد ٹی وی چینلز پر بھی بحرانی کیفیت نظر آنے لگی، مختلف ٹی وی چینلز نے اپنے اینکرز کو آف ایئر کردیا۔ ذرائع کے مطابق سماءنیوز نے اینکر پرسن عمران خان کو آف ایئر کردیا، جیو نیوز نے ارشاد بھٹی کو آف ایئر کردیا جبکہ پبلک نیوز نے ملیحہ ہاشمی کو آف ایئر کردیا۔ ملک میں سیاسی صورتحال، قومی اسمبلی تحلیل کرنے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مذکورہ ٹی وی چینلز نے بھی اپنے ہی اینکر پرسن کیخلاف تاریخی فیصلے سنا دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں