اسد بلوچ کیخلاف ہدایت الرحمن اپنا لب و لہجہ درست کریں، بی این پی عوامی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) فرزند بلوچستان میر اسد اللہ بلوچ کیلئے ہزاروں لوگ اپنے جانے قربان کرنے کو تیار ہیں ہمیں اس دن پر فخر ہوگا کہ ہمارا جان میر اسد اللہ بلوچ کیلئے قربان ہوگا ہدایت الرحمان نامی شخص کا بلوچستان کے عظیم لیڈر میر اسد اللہ بلوچ کیخلاف زبان درازی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ہدایت الرحمان ایسا لب و لہجہ اختیار کرنے سے باز رہے ورنہ موصوف کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے گذشتہ روز پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا شخص جو سیاست کی س سے واقف نہیں انکا ایسے اچانک نمودار ہوکر بلوچ قوم کے عظیم لیڈر میر اسد اللہ بلوچ کیخلاف زیرافشائی سمجھ سے بالا تر ہے جمعہ جمعہ 8 دن موصوف کو سیاست میں آئے ہوتے نہیں اور بلوچستان کے عظیم لیڈیروں کیخلاف ایسا لب و لحجہ اخیار کررہے ہے ہدایت الرحمان کو واضح کردینا چاہتے ہے کہ بلوچ قوم کیلئے آج تک انکے ناک سے پانی تک نہیں بہا اور میر اسد اللہ بلوچ جیسے عظیم ہستی کے بارے میں زباندرازی کررہے ہے جنہوں نے بلوچ قوم کیلئے اپنے سینے پر گولیا کھائی ہیں مولانا ہدایت الرحمان کو تنبیہ کرتے ہے کہ وہ اس حد تک نہیں جائے جس سے اسکو بلوچستان کے ہر گلی کوچہ میں شرمندگی کا سامنہ کرنا پڑے جس طرح کا لب و لہجہ موصوف نے اختیار کیا ہے اگر بلوچستان کے ہر کونے سے آپ کیخلاف بی این پی (عوامی) کے کارکنوں نے ایسا لب و لہجہ اختیار کیا تو آپ کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رئینگے بی این پی(عوامی) کے قائدین نے ہمیشہ ہمیں رواداری ،اخلاقیات کا درس دیا ہے کہ اخلاقات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آگے بڑھا جائے ورنہ بلوچستان کے 23 اضلاع سے میر اسد اللہ بلوچ کے جانثاران آپ کو منہ تھوڑ جواب دینے کی بخوبی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے مزیدکہا کہ آج ایک چیز ہم واضح کردینا چاہتے ہے کہ میر اسد اللہ بلوچ کی بلوچستان اور بلوچستان کے عوام کیلئے چالیس سالہ خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں میر اسد اللہ بلوچ نے ہرپلیٹ فارم پر بلوچ قوم اور انکے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور کرتے رئینگے آج پنجگور میں دو یونیورسٹیز کا قیام ، ایگریکلچر کالج ،لائح کالج ،50 بیڈڈ ہسپتال 40 سے 50 کلومیٹر ڈیویل کیریج روڈز ہزاروں بے روزگار نواجوانوں کو روزگار کی فرائمی سب میر اسد اللہ بلوچ کی مرحون منت ہیں جس لیڈر نے اپنے چالیس سال بلوچ قوم بلوچ عوام کی خدمت کیلئے وقف کردیئے اس کیخلاف اس طرح کے اقدامات قابل مذمت ہیں ہدایت الرحمان کے اس لب و لہجہ سے پارٹی کے ہزاروں ورکروں بلوچ خیرخواہوں کی دل آزاری ہوئی ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو بلوچستان کے یہ ہزاروں لوگ آپ کیخلاف ایسا لب و لہجہ اختیار کرینگے جو آپ کسی محفل میں بیٹھ کر سننے کے قابل نہیں رہو گے ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے سیاست رواداری کا نام ہے سیاست میں اخلاقیات کا اپنا ایک مقام ہے اگر اس مقام کر بر قرار رکھا جائے تو بہتر ہوگا اور میر اسد اللہ بلوچ جیسے عظیم لیڈر کیخلاف جو زبان استعمال کیا گیا ہے اس پر معافی مانگی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں