قلات، مسلح شخص کی فائرنگ، نوجوان زخمی
قلات؛بلو چستان کے شہر قلات میں مسلح شخص کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قلات کے محلہ غریب آباد چلہ ایریا میں بابر ولد عبد العزیز قوم مینگل سکنہ غمگزار قلات کو مسلح شخص نے آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گیا ۔ قلات پولیس نے زخمی کو سول ہسپتال قلات پہنچایا جسے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد مزید علاج معالجہ کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا واقعہ خاندانی رنجش کا شاخسانہ بتا یا جا رہا ہے اس سلسلے میں مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


