اسپیکر نے آج ووٹنگ نہ کروائی تو جیل جائیں گے، شاہد خاقان
اسلام آباد (انتخاب نیوز)مسلم لیگ نے کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسمبلی کے رولز میں کوئی ابہام نہیں اسپیکر نے آج ووٹنگ نہ کرائی تو جیل جائیں گے۔ قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی رولز میں سب کچھ واضح ہے کوئی ابہام نہیں اگر اسپیکر نے آج عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرائی تو جیل جائیں گے۔ سرپرائز بہت ہوچکے، حکومت کے پاس اب کوئی سرپرائز نہیں ہے۔شاہد خاقان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہیں اور نہیں جارہے بلکہ واپس گھر جارہے ہیں۔
Load/Hide Comments


