بسیمہ، یوریا کھاد کی افغانستان اسمگلنگ بدستوری جاری

بسیمہ(انتخاب نیوز) براستہ بسیمہ یوریا کے افغانستان اسمگلنگ آج بھی زور شور سے جاری ہیں رات گئے سینکڑوں ٹرک اور ٹریلیرز یوریا سے لوڈ بسیمہ سے گزر رہے ہیں پورے ڈویژن سے یوریا ناپید ہوچکا ہیں 1900کا یوریا 4000ہزار روپے میں بھی ناپید ہوچکا ہیں مگر دوسرے جانب سینکڑوں کے تعداد میں ٹرکوں اور ٹریلیرز میں یوریا کا واشک اور خاران سے گزرنا زمینداروں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کی مترادف ہیں اور دونوں اضلاع کے انتظامیہ کے خاموشی معنی خیز ہیں اور زمین داروں کے معاشی قتل عام کے مترادف ہیں باخبر ذرائع کے مطابق فی گاڑی سے 15000روپے بھتہ لے کر گاڑیوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جارہا ہیں اس عمل میں ڈیلرز کے نام پر بڑے بڑے مافیاز ملوث ہیں سب مل کر پیسہ بناکر زمینداروں کے معاشی قتل عام کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں