لاہور، علامہ اقبال ٹرین دہشتگردی کے بڑے حادثے سے بچ گئی

لاہور (انتخاب نیوز) ریلوے پولیس سیالکوٹ کی بروقت کارروائی سے علامہ اقبال ٹرین دہشتگردی کے بڑے حادثہ سے بچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ مشتبہ افراد کی جانب سے ریلوے ٹریک کو کھولنے جانے پر ریلوے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ریلوے ٹریک کو کھولنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار تینوں افراد کیخلاف دہشتگردی کے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا۔ایس ایچ او سیالکوٹ عرفان اشرف کے مطابق ملزمان نے تھانہ سیالکوٹ کی حدود میں میں ریلوے ٹریک کو علامہ اقبال ٹرین کے آنے سے کچھ دیر قبل کھول دیا تھا،پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران ٹریک کھولنے والے مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔علامہ اقبال ٹرین سیالکوٹ سے براستہ لاہور کراچی جارہی تھی۔ گرفتار مشتبہ افراد سے ریلوے میٹریل بھی برآمد کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں