جیکب آباد، غربت کا ستایا باپ بچوں کو فروخت کرنے کیلئے پریس کلب پہنچ گیا

جیکب آباد (انتخاب نیوز) غربت کا ستایا باپ اپنے دو بچوں کو فروخت کرنے کے لئے پریس کلب پہنچ گیا ، بیوی کے آپریشن کے لئے پیسے نہیں ، اسٹیشن روڈ کے رہائشی سلیم لوڈرو کی دہائی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں غربت کا ستایا محنت کش باپ سلیم لوڈرو اپنے دومعصوم بچوں کو فروخت کرنے کے لئے پریس کلب پہنچ گیا جہاں غریب محنت کش نے بچوں کو فروخت کرنے کی آوازیں لگائی اس موقع پر اسٹیشن روڈ کے رہائشی سلیم لوڈرو نے صحافیوںکو بتایا کہ بیوی کے آپریشن کے لئے 60ہزار کی ضرورت ہے پولیس ریڑھی لگانے نہیں دیتی ،بے روزگار ہو گیا ہوں گھر میں فاقہ کشی ہے روداد سناتے ہوئے غریب محنت کش کی آنکھوں میں آنسو آگئے بچوں کو گھر میںبھوکا دیکھتا ہوں تو رہا نہیں جاتا میرے ساتھ انصاف کیا جائے میری مدد کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں