عمران نیازی کا سیاسی جنازہ اپوزیشن کے ہاتھوں دھوم دھام سے نکلے گا، حافظ حمداللہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے پارلیمنٹ کی موجودہ صورتحال اور اسپیکر کے کردار پر ردعمل دیتے ہوے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق پارلیمان 3اپریل کی پوزیشن پر واپس آئی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا اسپیکر عدالتی فیصلے پر عمل کرنے کا پابند ہے۔ عدالتی فیصلے کاتقاضاہے کہ آئین اور قانون کے مطابق ایوان چلایا جائے۔ معلوم ہوتا ہے کہ اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکر کی روش پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا اسد قیصر اسپیکر بننے کا مظاہرہ کریں بنی گالہ کا ٹائیگر نہ بنیں،۔ انہوں نے کہا عجیب کھیل ہے کھلاڑی گراو¿نڈ میں ہیں اور کپتان غائب ہے۔ انہو ں نے کہا کپتان جس کپتان نے آخری گیند تک لڑنا تھا وہ گراونڈ کے بجائے تماشائیوں میں بیٹھ کرمیچ دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا عمران نیازی ہمت اورغیرت دکھاو¿ رولزکےمطابق میچ کھیلو۔ تم ٹائیگر فورس کو غیرت کا سبق دے رہے ہوخودبھاگے ہوئے ہو۔ انہوں نے کہا انشائ اللہ عمران کا سیاسی جنازہ اپوزیشن کے ہاتھوں دھوم دھام سے نکلے گا۔


