کوئٹہ، شہر میں گدا گروں کی یلغار، عوام حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

کوئٹہ: صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں گدا گروں کی یلغار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے مگر کو ئی نو ٹس لینے والا نہیں،بھیک ما نگنے والے بھکا ری مساجد، مدارس، معروف تجا رتی مرا کز، پیٹرول پمپس،مختلف شاہراہوں پر اپنے ڈیرے جما ئے بیٹھے ہیں انہیں جیسے ہی کو ئی سفید پوش روزہ دار نظر آ تا ہے توپیشہ ور گداگر بچے،بوڑھے اورخواتین ان کے پیچھے پڑ جا تے ہیں اور انہیں برگزیدہ ہستیوں کے واسطے دے کر رقم دینے کا تقاضہ کر تے ہیں یہی نہیں سدقہ، خیرات اور زکواۃ نہ دینے پر وہ روزہ داروں کو برا بھلا کہتے اور بد دعائیں دیتے نظر آ تے ہیں، سب سے زیا دہ پریشان کن صورتحال نما زیوں کو ہیں جہاں ہر نما ز میں درجنوں بھکا ریوں کا مساجد کے دروازے پر انہیں سامنا کر نا پڑتا ہے اکثر و بیشتر بھکا ری ایک دوسرے سے ا لجھتے بھی رہتے ہیں جن کی وجہ سے نما ز کی ادائیگی کر نے والوں کو مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑتا ہے،کو ئٹہ میں بچوں اور نو جوانوں کے ویپرز اور بیلچہ گروپس بھی متعارف ہو گئے ہیں جو گاڑی، مو ٹر سائیکل ما لکان اور عام شہریوں کے لیے درد سر بنے ہو ئے ہیں جناح روڈ، زرغون روڈ، اسپینی روڈ،ائیر پورٹ روڈ، سر کلر روڈ،سر یا ب روڈ،جوائنٹ روڈ اور شہر کے مختلف وسطی و نواحی علاقے ان گروپس کی آ ما جگا ہ بن چکی ہیں خاص کر فطا ری سے قبل لوگوں کی بڑی تعداد بیلچے اور کدال لیکر مختلف شاہراہوں پر بیٹھ جا تے ہیں اور لوگوں سے خیرات و صدقات کا تقاضا کر تے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت اور ضلعی انتظا میہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کو ئٹہ شہر میں گدا گری کی لعنت پر قابو پا نے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور شہریوں کو اس عذاب سے چھٹکا را دلا ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں