وفاق میں کامیابی کے بعد اپوزیشن نے پنجاب پر نظریں جما لیں
لاہور (انتخاب نیوز) وفاق میں کامیابی کے بعد اپوزیشن نے پنجاب پر نظریں جما لیں۔ قومی اسمبلی میں کامیابی کے بعد اپوزیشن اتحاد حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب منتخب کرانے کیلئے سرگرم ہو گئی ہے، اپوزیشن اتحاد کے ایم پی ایز لاہور کے نجی ہوٹل میں مقیم ہیں اور جنہیں وزیراعلی پنجاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ تک ہوٹل میں ہی روکنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ حمزہ شہباز کی طرف سے ارکان اسمبلی کو غیر ضروری ملاقاتوں اور میڈیا نمائندگان سے بات چیت سے بھی منع کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


