حب، ساکران میں رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، شہری غیر محفوظ

حب (انتخاب نیوز) حب ساکران پولیس اسٹیشن کی حدود میں چوری،ڈکیتی،رہزنی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ عوام کا ڈی آئی جی پولیس ایس ایس پی لسبیلہ سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق حب ساکران پولیس اسٹیشن کے حدود میں چوری رہزنی اور ڈکیتی میں آئے روز مسلسل اضافہ کراچی سے آئے ہوئے افراد لسبیلہ کینال پر نہانے کیلئے آئے ہوئے لوگوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون نقدی چین کر باآسانی فرار ہوگئے دن دیہاڑے سرے عام اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے سے واضع طور پر اندازہ لگایا جاسکت اہے کہ ساکران پولیس نے کتنے حد تک جرائم کا خاتمہ کیا ہے ساکران پولیس کے محسن سب کچھ ٹھیک کہہ کر ذریعہ معاش میں مصروف عمل ہے شہری فریاد لیکر تھانہ پہنچ گئے اور ہونے والی واردات کی فورا رپورٹ درج کروائی لیکن اب تک پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی البتہ شہریوں کو ماسوائے تسلی و یقین دہائی کے سوا کچھ نا مل سکا ساکران پولیس اسٹیشن کے حدود میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر عوام میں خوف و ہراس پیدا ہورہی ہے ایس ایچ او ساکران پولیس اسٹیشن تھانے میں نظر نہیں آتے سائلین روزے کے حالت میں لسبیلہ کینال پر نہانے آئے تھے اٹک موڑ کے قریب شہریوں سے 20 سے 25 موبائل فون چھین لیے گئے یہاں تک موٹر سائیکلوں کے کاغذات اور شناخی کارڈ تک اپنے ساتھ چور لے اڑے جبکہ یہاں کے شہریوں اور عوام کا ڈی آئی جی پولیس قلات ڈویژن،ایس ایس پی لسبیلہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی یہاں کے شہریوں اور لوگوں کو فوری تحفظ فراہم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں