پاکستان اور بھارت دونوں طرف غربت ختم کریں، شہباز شریف کا مودی کو پیغام

اسلام آباد(انتخاب نیوز)شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم آئیں مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کریں، پاکستان اور بھارت دونوں طرف غربت ختم کریں، ترقی اور خوشحالی لے کر آئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل تک امن قائم نہیں ہوسکتا، کشمیری بہن بھائیوں کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں