اوستہ محمد میں جوئے کے اڈوں کی بھرمار، پولیس خاموش تماشائی

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) اوستہ محمد اور آس پاس پولیس چوکیوں کے قریب اور شہر میں جوئے کے اڈے ایک بار پھر سر کرم ہونے لگے پولیس جان بوجھ کر کاروائی نہیں کر رہی ہے تاکہ افسران کو ناکام اور بدنام کیا جائے ، نئی نسل نوجوان اس لعنت میںپھنس رہے ہیں کاروائی کی جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے شکایت کی کہ اوستہ محمد ، اور اس کے آس پاس کے علا قوں میں جوئے کے اڈے ایک بار پھر سرگرم ہونے لگے اس لعنت میں نوجوان زیا دہ سے زیادہ پھنس رہے ہیں اور جوئے کی وجہ سے چوریاں بڑھ رہی ہیں ، عوامی حلقوں نے کہا کہ یہ جواری یہاں تک کہ گھر کا سامان بھی چوری کر کے فروخت کر رہے ہیں ،اسی وجہ سے جرائم اور چوریاں بڑھ رہی ہیں شہریوں اور عوامی حلقوں نے کہا کہ جہاں جہاں پولیس چوکیاں ہیں وہاں جوئے کے اڈے قائم ہیں اور شہر میں بھی جوئے کے اڈے کھلے ہوئے ہیں انہوں فوری طور پر بند کئے جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں