تعلیم کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ شروع دن ہی سے صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست رہی ہے۔ صوبائی حکومت صوبے میں برسراقتدار آتے ہی تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی جس کے تحت تعلیم کے شعبے کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا اور ان اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں سرکاری سکولوں کا معیار خاطر خواہ حد تک بہتر ہو گیااور عوام کا اعتماد سرکاری تعلیمی اداروں پر بحال ہو گیا ہے۔ جبکہ صوبائی کابینہ نے سٹاپ گیپ انتظام کے تحت صوبے بھر کے اسکولوں میں عبوری بنیادوں پر اساتذہ کی خدمات کے حصول کی منظوری بھی دی ہے، اور صوبائی حکومت اس پالیسی پر عمل درآمد کیلئے ٹھوس اقدامات ا±ٹھارہی ہے اور انشاءاللہ اس پالیسی کے نفاذ سے معاشرے میں امیر و غریب کا فرق ختم ہو جائے گا۔ ترجمان  کا کہنا تھا کہ نوجوان اور استاد اساتذہ موجودہ حکومت کی ترجیحات کا محور ہیں ، صوبائی حکومت نے نوجوانوں خصوصاً نئے گریجویٹس کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کی تربیت دینے کیلئے اربوں  روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل اسکلز پروگرام تیار کرنے کیلے پر عزم ہے جس کے تحت نوجوانوں کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ڈیجیٹل اسکلز سکھائی جائیں گی جس کے نتیجے میں نوجوان اپنے گھر بیٹھے باعزت طریقے سے روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں