پی ٹی آئی ایم پی اے کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ، ملزم گرفتار

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خالد محمود کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خالد محمود کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے باہر مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔خالد محمود کے بیٹے نے کہا کہ ہمارے گھر کے باہر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جب کہ فیملی کو بھی ہراساں کیا گیا۔ایم پی اے خالد محمود خان کے بیٹے نے کہا کہ حملہ آوروں کی ویڈیو موجود ہے۔واقعے سے متعلق پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں