پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑا اضافہ، انڈیکس 1700پوائنٹ پر بند

کراچی (انتخاب نیوز) سیاسی صورتحال میں بہتری کے نتائج آنا شروع ہو گئے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 100 انڈیکس میں 1700 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا۔اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن میں ایک ساتھ 46145 پوائنٹس میں دو حدیں بحال ہوئیں۔سیاسی صورتحال واضح ہونے پر مالیاتی اداروں نے اسٹاک مارکیٹ میں انٹری دی۔100 انڈیکس میں 1700 پوائنٹس بڑھنے سے 46 ہزار 145 پوائنٹس پر بند ہوا۔خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار ی اتار چڑھا ﺅکے بعد مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 700پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور44400پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب25ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے گھٹ کر74کھرب روپے پر آگیا جبکہ48.72فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال ،وفاقی حکومت کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے سے پیدا ہونیوالے آئینی بحران،ملک میں نئے انتخابات کے حکومتی اعلان سے کیپٹل مارکیٹ کے سرمایہ کار خوفزدہ ہو گئے اور انہوں نے حصص کی آف لوڈنگ شروع کر دی تھی جس کی وجہ سے مارکیٹ مسلسل تنزلی کا شکار دیکھی گئی اور اس صورتحال کے منفی اثرات 2دن تک مارکیٹ پر غالب رہے جس کی وجہ سے 2دن کی مندی سے انڈیکس 1574.33پوائنٹس لوز کر گیا تاہم مخصوص شعبو ں کی طویل المدت سرمایہ کاری ،چین کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے واجب الادا قرضوں کی ری شیڈولنگ ،خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے رجحان ،سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت اور ڈلیوری بیسڈ خریدار ی جیسے عوامل سے 3دن کی تیزی سے مارکیٹ نی866.8پوائنٹس ریکور تو کر لئے مگر منفی رجحان تبدیل نہ ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں