وزیر اعظم شہبازشریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کل 13 اپریل کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گےتفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

ترجمان کے مطابق شہباز شریف وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ وزیرِ اعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی حکمتِ عملی کیلئے مشاورتی عمل کی صدارت بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مزارِ قائد کے دورے کا مقصد پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے قائد اعظم کے وضع کردہ سنہری اصولوں کی پیروی کا اعادہ کرنا ہے ۔واضح رہے کہ شہباز شریف گزشتہ روز پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں