سبی، ماہ رمضان میں مہنگائی نے عوام کو درگور کردیا، متعلقہ ادارے خاموش

سبی (انتخاب نیوز ) ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ سبی وگردونواح مےںمہنگائی نے عام آدمی کوزندہ درگور کر دیا پھل سبزی گھی تےل سمےت ہر چےز مہنگی کردی گئی ضلعی انتظامیہ عوام کو رےلیف دےنے مےں ناکام تفصےلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے عشرے مےںمہنگائی نے عام آدمی کوزندہ درگور کر دیا، شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی،تاجروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے شہر یوںنے میڈےا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ہرچیز سستی ہونی چاہیے لیکن اس کے برعکس ہماری بدقسمتی ہے کہ رحمتوں، برکتوں والے مہینے میں اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھی پانچ سو روپے کلو، بیسن 2 سو روپے کلو، مرغی کا گوشت 440 روپے میں فروخت ہورہا ہے، اسی طرح رمضان میں استعمال ہونے والی اشیا سبزیاں، پھلوں کی قیمتیں بھی کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں۔نومنتخب وزےر اعظم مےاں شہباز شرےف سے امےد کی ہے کہ وہ مہنگائی پر کنٹرول کرکے ماہ رمضان مےں عوام کو رےلیف کی فراہمی کو ےقےنی بنائےں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں