انگوراڈہ میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جاں بحق، 2 مشتبہ افراد ہلاک
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں مشتبہ افراد سے فائرنگ کا تبادلے میں میجر سمیت دو جوان جاں بحق ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انگور اڈہ میں کارروائی کے دوران 2 مشتبہ افراد بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشتبہ افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر شجاعت حسین کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سپاہی عمران خان کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔
Load/Hide Comments


