اللہ تعالیٰ شہباز شریف کو پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے، نواز شریف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھائی کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ متحدہ اپوزیشن کی کاوشوں سے پاکستان میں آئینی تبدیلی کے ذریعے شہباز شریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی ہے۔ انہوں نے بھائی کو دعا دی کہ اللہ ان کی رہنمائی فرمائے اور پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں