میرے اور علیم خان کے حوالے سے لڑائی کی خبروں میں تصدیق نہیں، حمزہ شہباز
لاہور (انتخاب نیوز) متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلی کے امیدوار حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میرے اور علیم خان کے حوالے سے پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، پراپیگنڈا جھوٹا، بے بنیاد اور سراسر کسی کے تخیل کی پیداوار ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علیم خان محترم بھائی اور سینئر سیاستدان ہیں،پنجاب میں واضح شکست دیکھ کر ایسی بے پر کی اڑائی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل علیم خان نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پرویز الہی صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے،ان کو پتہ چل چکا ہے کہ شکست ان کا مقدر بن چکی ہے تو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں۔علیم خان نے حمزہ شہباز سے لڑائی کی خبروں پر کہا کہ حمزہ شہباز کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کارشتہ ہے، وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں،ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔
Load/Hide Comments


