ناظم جوکھیو کیس،جام عبدالکریم کی 3روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ناظم جوکھیو کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی 3 روز کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ناظم جوکھیو کیس میں جام عبدالکریم سمیت دیگرملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزمان کو3 دن کے اندرانسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے جام عبدالکریم کی 3روز کے لئے حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔

عدالت نے کہا کہ کیس کا چالان آگیا ہے توملزمان ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔کیس کی سماعت مئی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں قتل کیا گیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔ ناظم جوکھیو کیس میں جام عبدالکریم سمیت دیگرملزمان کونامزد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں