تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے گئے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی فرخ حبیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرلئے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے استعفوں کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی ایکسپریس کو 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفی منظور کرنے کی تصدیق کردی۔ فرخ حبیب نے مطالبہ کیا کہ استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیے تھے۔
Load/Hide Comments


