سبی، یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف کے دعوے ہوا، اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں

سبی: سبی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے عوام کو ریلیف کی بجائے بلا جواز مزید اشیاء خودونوش کی فروخت کا نوٹس لے لیا گیا کمشنر سبی کی شکایات پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے نوٹس لے کر عوام کو ماہ رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز میں ضرورت کے مطابق خریدوفروخت کی ہدایات جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء کی موجودگی کے حوالے سے کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز بلوچ اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین عمرانی نے گزشتہ دنوں سرکاری اسٹوروں کا دورہ کیادورے کے دوران یہ شکایت سامنے آئی کہ اسٹور کا عملہ ایک ایٹم لینے کے ساتھ دوسرا سامان زبر دستی دیتے ہیں غریب عوام اضافی آیٹم لینے کی سکت نہیں رکھتے جس کا کمشنر سبی ڈویثزن نے سخت نوٹس لیا کمشنر سبی ڈویژن نے بالاچ عزیز نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے ویڈیو لنگ کے ذریعے اس اہم ایشو پر توجہ دلائی چیف سیکرٹری بلوچستان نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز سے رابطہ کیا ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے چیف سیکرٹری کے احکامات پر فوری عمل درآمد کرکے لیٹر جاری کردیا لیٹر میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کو ان کے مرضی کے بغیر کوئی چیز زبردستی نہیں دیں گے یوٹیلٹی اسٹورز کا عملہ ایک آیٹم کے ساتھ دوسرا آیٹم زبردستی نہ دیں عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز کے اس اقدام کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں