نیشنل سیکورٹی کونسل جیسے سنجیدہ فورم کو سازشی ڈرامے کیلئے استعمال کیا گیا، مریم نواز

لاہور، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی پریس بریفنگ کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تمہارے جھوٹ تار تار ہو گئے، اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے تم نے خطرناک کھیل کھیلا اور نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی)جیسے سنجیدہ فورم کو سازشی ڈرامے کے لیے استعمال کیا۔انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ (Absoluately Not) کا جھوٹا نعرہ ان اڈوں کیلئے لگایا جو کبھی مانگے ہی نہیں گئے تھے، این آر او کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے ترلے کیے اور جھوٹ بولا کہ انہوں نے آپشن دیئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں