پشاور، علی محمد نے جلسہ کے نام پر ناسا کی تصویر شیئر کردی
پشاور :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پشاور جلسہ کے نام پر امریکی ناسا کی تصویر شیئر کردی۔علی محمد خان نے کہا کہ پشاور میں عوام کے سمندر نے فیصلہ سنادیا۔علی محمد خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ناسا کے آرتھ ڈے منانے کی مناسبت سے جاری کی گئی تصویر بھی شامل تھی۔ناسا نے آئبیرین پیننسولا (اسپین اور پرتگال) کی یہ تصویر آرتھ ڈے کی مناسبت سے 2014 میں جاری کی تھی۔بعد ازاں علی محمد خان کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ۔علی محمد خان کو لیگی رہنما عابد شیر علی نے ٹرول کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے اور لوگوں کو گمراہ کرنے سے تحریک انصاف کبھی باز نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ علی محمد خان کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے ناسا کی ایک تصویر کو پشاور جلسے کی تصویر بنا کر پیش کیا گیا۔ حالاں کہ یہ تصویر 2014 کی ہے۔عابد شیر علی نے لکھا کہ انہیں اب اسی طرح اپنی سیاست بچانے کی کوشش کرنی ہے، جس کی تدفین بھی ہو چکی۔


