روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر مکمل قبضہ کر لیا
کیف : روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر مکمل قبضہ کر لیا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق جنوب مشرقی شہر ماریوپول کی بندر گاہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ایک ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دئیے۔ بحیرہ ازوف کے مرکزی سمندر پر مکمل کنٹرول حاصل ہو گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین پر حملہ کے بعد ماریوپول روسی قبضہ میں جانے والا پہلا شہر ہے۔ جنوبی زمینی راہداری ملنے سے مشرقی یوکرین پر کنٹرول مضبوط ہو گا۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو مزید 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔ نئے سکیورٹی امدادی پیکیج میں 11 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ نئے پیکیج میں آرٹلری سسٹم، آرٹلری راو¿نڈز اور بکتر بند جہاز شامل ہیں۔ مشرقی یوکرین میں روسی حملوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔یوکرین کے کروزمیزائل حملے سے روسی بحری جہاز کو جزوی نقصان
کیف(آئی این پی) یوکرین کے کروز میزائل حملے میں روس کے بحری جنگی جہاز ’موسکوا‘ کونقصان پہنچا ہے۔غیرملکی میڈیا نے یوکرینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین نے بحیرہ اسود میں موجود روس کے جنگی بحری جہاز پر2کروز میزائل فائرکئے جس کے بعد جہازمیں دھماکہ سنائی دیا اورجہاز کونقصان پہنچا۔روسی حکام نے بحری جنگی جہاز’موسکوا‘ کوشدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ جہاز کونقصان پہنچنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب امریکا نے یوکرین کو100ملین ڈالرکی اضافی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔روس نے پابندیوں کے جواب میں امریکی ارکان پارلیمنٹ اورکینیڈین سینٹرز پرپابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔یوکرین کے صدرولادی میرزیلنسکی نے بیان میں کہا ہے کہ اگرروس امن معاہدہ نہیں کرنا چاہتا تواسے عالمی برادری سے نکل جانا چاہیے ۔


