اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ہراساں کرنے سے روک دیا
اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اےکو سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے گھروں پر چھاپوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وکیل فیصل چوہدری سے استفسار کیا کہ آپ کو پتہ ہےکہ عدالت نے ایف آئی اے کو کس طرح ڈیل کیا؟فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ گزشتہ روز جو یہ سب کرا رہے تھے وہ آج ان کے ساتھ ہیں، چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے فیصل چوہدری سے مکالمہ کیا کہ یہ ذومعنی سی بات آپ نے کی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو (آج) جمعہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور ہدایت کی کہ ایف آئی اے کسی طور بھی سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ہراساں نہ کرے۔


