سندھ ہاؤس حملہ کیس،پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان اسمبلی کی ضمانت منظور
اسلام آباد: سندھ ہاؤس پر حملے میں نامزد ملزمان پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی کی پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ملزمان پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے دونوں ملزمان کی 50، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی۔
Load/Hide Comments


