شمالی وزیرستان میں دو حملوں میں 8 فوجی جوان جا ں بحق

پشاور (انتخاب نیوز) سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو شمالی وزیرستان میں دو حملوں میں 8 فوجی جوان جا ں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک واقعے میں قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں مشتبہ افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں 7 فوجی جا ں بحق ہوئے۔ دوسرے واقعے میں ضلع کے علاقے عشام میں سیکورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان جھڑپ میں ایک سپاہی جا ں بحق ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے مشتبہ افراد کی ضلع کرم میں فائرنگ، پاک فوج کے پانچ جوان جا ں بحق، پہلے حملے کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی ایک چلتی ہوئی گاڑی پر حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے حملے میں راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ لانچر اور مہلک بندوقوں کا استعمال کیا۔ شمالی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میرانشاہ میں حکام نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں 7 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ جا ں بحق فوجیوں کی شناخت حوالدار طارق، سپاہی ارشد، سپاہی کاشف، سپاہی جنید، سپاہی اعجاز علی، سپاہی وقاص اور سپاہی جواد میر کے نام سے ہوئی، ان کی میتیں فوجی ہیلی کاپٹر میں میرانشاہ منتقل کردی گئیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم عسکریت پسندوں کی جانب سے جانی نقصان کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں