وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقا ت
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم ہاﺅس آمد پر مولانا فضل الرحمن کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی ۔ وزیراعظم نے مولانافضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ملک اور قوم کو آپ کی قیادت میں اجتماعی دانش اور کاوش نے مشکل سے نکالا ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہبازشریف کے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے جذبے کو سراہا تے ہوے کہا آپ نے آتے ہی قوم کو دکھایا ہے کہ ان کا خادم کام کیسے کرتا ہے۔ ملک وقوم کی بھلائی کے لئے ہمارابھرپور تعاون اور مدد آپ کے ساتھ ہے اور رہے گا۔ دونوں رہنماﺅں نے اہم سیاسی امور اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مشاورت کی ۔


