میر عبدالقدوس بزنجو کی صادق سنجرانی و قاسم سوری سے ملاقات

اسلام آباد: اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے ملاقات کی چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں اہم قومی معاملات پر بات چیت کی گئی اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے عوامی فلاح کے منصوبوں کی بھی تعریف کی۔ چیئرمین سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مسائل اور عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ ٹائیگر فورس بھی پاکستان کی فورس ہے۔ یہ فورس ہر سطح پر بالخصوص نچلی سطح پر عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ احساس پروگرام اور کفالت پروگرام کامیابی سے جاری ہیں اور ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب عوام کی مشکلات کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے کام کرنے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ایمانداری سے کام ہو رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عبدالقدوس بزنجو کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام تک وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وہاں کے عوام کو کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کا وقت ہے۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا تھا عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے حقیقی ترجمان ہیں۔ حکومت بلوچستان کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ ہماری کوشش رہے گی کہ بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے اور وہاں طرز زندگی بلند ہو۔ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کے حقوق کے لیے وزیراعظم عمران خان کا سنجیدہ رویہ یقیناً دیرینہ مسائل کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گے۔ ہم وفاق سے بہتر رویے اور ردعمل کی توسیع کرتے ہیں۔ یہ دور صوبے کے لیے حقیقی تبدیلی کا دور ثابت ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں