کروونا وائرس کے پانچ مریضوں کو پمز ہسپتال میں داخل کروائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت میں کروونا وائرس کے پانچ مریضوں کو پمز ہسپتال داخل کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔حکومت اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تصدیق یا تردید تاحال نہ ہو سکی ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے ملازمین کو بائیومیٹرک حاضری لگانے پر پابندی لگا دی ہے۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی دارلحکومت کی ایک نجی یونیورسٹی کے دو طالب علموں کو کھانسی اور بخار کی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال چیک کرایا گیا تو دونوں مریضوں میں کروونا وائرس کی نشاندہی ہو ئی جس کے پیش نظر دونوں طالب علموں کو خصوصی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بند کرنے کا بھی امکان ہے،دوسری جانب پمز ہسپتال نے ملازمین کو بائیومیٹرک حاضری لگانے پر پابندی لگاتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیاگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں