ہنگامہ آرائی پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی و دیگر کو معطل کردیا گیا

لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا ایکشن، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی و دیگر کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی کے الیکشن میں ناقص اقدامات پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری پارلیمانی امور عنایت لک ، سپیشل سیکرٹری عامر حبیب اور چیف سکیورٹی آفیسر اکبر ناصر کو معطل کر دیا ہے۔دوست مزاری نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے معطل کئے جانے والے افسران سے جواب طلب کر لیا جبکہ اعلی افسران کے اسمبلی حدود میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی، معطلی کے احکامات کا نوٹیفکیشن 16اپریل کو جاری کیا گیا۔ڈپٹی اسپیکر نے وزیر اعلی کے الیکشن میں تعاون نہ کرنے، افسران کو اسمبلی ہنگامہ آرائی کے دوران فرائض میں غفلت پر معطل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں